ایران کی سرمایہ کاری کی حمایت کریں گے: گورنر سندھ

اسلام آباد، 4 اکتوبر، ارنا – پاکستانی صوبے سندھ کے نئے گورنر نے ایران کیساتھ باہمی تعاون کے لیے اپنے ملک کی صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس صوبے میں ایرانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی بھرپور حمایت کریں گے۔

یہ بات 'عمران اسماعیل' نے گزشتہ روز کراچی میں متعین ایرانی قونصل جنرل' احمد محمدی' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے خطے میں ایران کی اہم پوزیشن اور پاکستان کے لیے ایران کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تیار ہیں۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کے حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی اور عمران اسماعیل کو نئے گورنر سندھ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ایران اور صوبے سندھ کے درمیان تعلقات مزید فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کثیر الجہتی تعلقات سمیت اقتصادی اور تجارتی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔

9410٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@