غیر ملکی سیاحوں کی ایران آمد میں 51 فیصد اضافہ

کاشان،4 اکتوبر، ارنا - نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 مہینوں میں غیر ملکی سیاحوں کی ایران آمد میں 51 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بات نائب ایرانی صدر اور قومی ورثہ، دستکاری اور سیاحتی ادارے کے سربراہ' علی اصغر مونسان' نے گزشتہ روز شہر نطنز میں تین ثقافتی اور سیاحتی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 مہینوں کے دوران ملک میں غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال ملک میں 300سے زائد سیاحتی منصوبے زیر تعمیر ہیں۔

9410٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@