امریکہ کو ایران جوہری معاہدے سے بہتر کوئی اور متبادل نہیں مل سکتا:ایرانی وزیر خارجہ

تہران۔3اکتوبر،ارنا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا امریکہ کو ایران جوہری معاہدے سے بہتر کوئی اور متبادل نہیں مل سکتا ہے۔

یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے 'بی بی سی' ٹی وی چنیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی دباؤ کے مقابلے میں یورپی ممالک نے ایران جوہری معادہدے کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی حفاظت بڑا مشکل کام ہے کیونکہ امریکہ کا عالمی مالی نظام میں بڑا وسیع کردار ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ اپنے تمام حریفوں پر اقتصادی دباؤ برقرار کرکے انھیں کمزور کرنے کی کوشش کرتارہتا ہے۔
ظریف نے کہا کہ یورپی ممالک نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس سلسلے میں فرانس کے صدر 'میکرون'، برطانیہ کی وزیر اعظم 'تھریسامے' اور دیگر یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے صبر کی بھی ایک حد ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں بلکہ چند فریقی معاہدہ ہے جس کی سکیورٹی کونسل نے مستقل قرارداد کے ذریعہ توثیق اور تایید کی ہے۔


9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@