ایران اور پاکستان کے تجارتی حجم میں 46 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد، 3 اکتوبر، ارنا – پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ پاک ایران کے درمیان تجارتی حجم میں گزشتہ چار مہینوں کے دوران 46 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات "مہدی ہنردوست" نے گزشتہ روز پاکستان کے صوبے بلوچستان کے چمیبرآف کامرس کے دورے کے موقع پر کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور حکام عالمی سازشوں کے باوجود اسلامی انقلاب کے اصولوں پر قائم ہیں.
ہنردوست نے کہا کہ پاکستانی نئی حکومت کے ساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانا بالخصوص بینکاری تعلقات کو فروغ دینے پر مذاکرات کیا گیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک درپیش مسائل کے باوجود علاقے کی صورتحال کی بہتری کے مقصد سے دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے پر عزم ہیں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان دوسرے ممالک کی دھمکیوں کو نظر انداز کرکے دیرینہ تعلقات کے مفادات سے فائدہ اٹھ سکتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق، صوبے بلوچستان کے چیمبر آف کامرس کے منیجینگ ڈائریکٹر اور ان کے صدر "غلام فاروق خان اور جمعہ خان بادیزئی" اور دوسرے اعلی حکام نے ایرانی سفیر کا استقبال کیا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@