ایران کا مشرقی شام پر میزائل حملہ انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں تھا

دمشق،3 اکتوبر،ارنا۔ شامی وزیر خارجہ نے ایران کی سپاہ پاسداران فورسز کی جانب سے شام کے مشرقی علاقوں پرمیزائیل حملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے سلسلے میں ایران اور شام کے درمیان مکمل طور پرہم آہنگی موجود ہے۔

یہ بات شامی وزیر خارجہ 'ولید المعلم' نے 'المیادین' ٹی وی چنیل کے ساتھ گفتگو دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور شام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں ۔
شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور شام کے درمیان سکیورٹی تعاون بھی جاری ہے اور شام میں دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں ایران نے شام کا بھر پور تعاون کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام اب بین الاقوامی مذاکرات کا محور نہیں ہے۔ دہشتگردی شام میں ختم ہونے والی ہے اور یہ مہم 'ادلیب' اور 'حلب' کے شمالی اور مشرقی علاقوں کی آزادی سے حاصل ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل بروز پیراسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورسز کی جانب سے اہواز کے سفاکانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔


9467*
9410*ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@