ایران کے جنوبی علاقے نیکشہر میں 2 ٹن سے زائد منشیات ضبط کرلی گئیں

زاہدان،3 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے 'نیکشہر' میں دو ٹن سے زائد منشیات پکڑلیں.

یہ بات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے پولیس چیف بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ان کے مطابق، سرحدی اور پولیس فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران 4 اسمگلروں کی گرفتاری کے علاوہ مختلف اسلحہ، 2 ٹن اور 203 کلوگرام افیون اسمگلروں سے برآمد کر لی گئیں ہیں.
ایران کے سیکورٹی اداروں کی بروقت کاروائی کی وجہ سے اسمگلروں کی یہ کوشش ناکام ہوئی.
9393**
ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@