پاسداران انقلاب کے میزائل حملے میں داعش کا کمانڈر ہلاک

بغداد،2اکتوبر،ارنا۔ عراق کے نشریاتی ادارے 'الاباء' نے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ پاسداران فورسز کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حالیہ میزائل حملے کے نتیجے میں داعش کا ایک کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

اس رپورٹ کے مطابق 'ابوعلی المشہدانی'عراق کا شہری اور اس ملک کے صوبے 'نینوا' کے شہر 'موصل' میں داعش کا ایک سرگرم کمانڈر تھا۔
تفصیلات کے مطابق کل بروز پیراسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورسز کی جانب سے اہواز کے سفاکانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔


9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@