عالمی عدالت انصاف امریکہ کیخلاف ایرانی درخواست پر کل فیصلہ سنائے گی

تہران،2اکتوبر،ارنا۔ بین الاقوامی عدالت انصاف امریکہ کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے درج ہونے والی درخواست پر کل فیصلہ سنائے گی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی عدالت انصاف نے کچھ دنوں پہلے اپنی سرکاری ویب سائٹ پراعلان کیا تھا کہ3 اکتوبر بروز بدھ کو امریکہ کے خلاف ایرانی درخواست پر فیصلہ سنائےگی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے سربراہ جج 'عبدالقوی احمد یوسف' اس فیصلے کو دی ہیگ کے وقت کے مطابق کل دس بجے سنائے گا۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے 16 جولائی کو کہا تھا کہ امریکہ نے 1955 کے مشترکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے بعد ایران نے فیصلہ کیا کہ امریکہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کرے.
ایران اور امریکہ کے درمیان 1955 میں طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک معاشی اور قونصلر امور پر اقدامات کی عدم خلاف ورزی پر پابند رہیں گے جبکہ امریکہ نے جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے بعد ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردیں.
رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکہ نے ابھی تک عالمی عدالت میں اپنے خلاف ایرانی درخواست پر جواب تو نہیں دیا مگر توقع کی جارہی ہے کہ امریکہ عالمی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرے گا اور وہ اس بات پر زور دے گا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان 1955 کے معاہدے میں اب کوئی حیثیت نہیں رہی اور ایران مخالف امریکہ پابندیاں اس معاہدے کے ہرگز خلاف ورزی نہیں ہیں.

9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@