اہواز کے دہشت گردانہ حملے کے پیچھے غیرملکی ہاتھ ملوث ہے: ایرانی رکن مجلس

تہران، 2 اکتوبر، ارنا – ایرانی صوبے خوزستان کے شہر اہواز کے رکن مجلس نے اہواز کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے جڑ کو غیر ملکی قرار دیتے ہو‏ئے کہا ہے کہ ایرانی نظام کے دشمن جاں لیں کہ ایسے واقعات ایرانی عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ مزید متحد کریں گے.

یہ بات ہمایون یوسفی نے منگل کے روز تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے اہواز کے حملے میں ملوث عناصر کے حوالے سے کہا کہ مسلح افواج، حکومت اور داخلہ وزارت داخلہ کی جانب سے سنجیدگی سے اس موضوع کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور جلد سے اس کے نتایج کا اعلان کیا جائے گا.

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے پیچھلے ہفتے اہواز میں ایران کی فوجی پریڈ پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد عام شہری شہید ہوگئے تھے جس میں 4 سالہ بچہ طاھا بھی شامل تھا.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@