پاکستان میں عالمی سیاحتی نمائش کا آغاز، ایران کی شرکت

کراچی، 2 اکتوبر، ارنا - پاکستان کے جنوبی شہر کراچی میں بین الاقوامی سیاحتی نمائش کا آج بروز منگل آغاز ہوگیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے وفود اور سیاحتی صنعت کے کارکن شریک ہیں.

یہ نمائش آج بروز منگل پاکستانی صوبے سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات 'سید سردارعلی شاہ' کی موجودگی میں انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے 20 ممالک بشمول ایران، انڈونیشیا، ترکی، سنگاپور، جاپان اور آذربائیجان کے نمائندے شریک ہیں.

یہ ممالک اس نمائش میں اپنے ملک کے دلکش سیاحتی مقامات اور سیاحت کی صنعت میں اپنی نئی کامیابیوں کو متعارف کریں گے.

ایران کی شرکت کا مقصد دوسرے ممالک خاص طور پر پاکستانی قوم اور سیاحت کی صنعت سے محبت رکھنے والوں کو اپنی صلاحیتوں کو تعارف کرنا اور اس شعبے کی سرگرم کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنا ہے.

اس عالمی سیاحتی نمائش میں ایرانی اسٹال 60 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے جو کراچی میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کے تعاون سے انعقاد کیا گیا.

یہ نمائش آج سے تین دن تک شہر کراچی میں جاری ہو گی.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@