ایران جوہری معاہدہ علاقائی سلامتی کیلئے اہم ہے: آسٹریا

نیویارک، 2 اکتوبر، ارنا – خاتون آسٹرین وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کو علاقے کی سلامتی کیلئے اہم سمجھوتہ قرار دیتے ہوئے اپنے ملک کی جانب سے اس کی حمایت پر زور دیا.

یہ بات "کارین کنایسل" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے اپنے ملک کے دارالحکومت میں جوہری مذاکرات اور اس کے معاہدے پر دستخط کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کا تحفظ ہماری اہم ذمہ داری ہے.
کنایسل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ دوطرفہ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ نشستوں کی طرح عالمی جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کئے.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس کے موقع پر ایک مشترکہ نشست میں جوہری معاہدہ، امریکی خلاف ورزی، یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے اقتصادی مفادات کی فراہمی، علاقائی مسائل اور دہشتگردی سے مقابلہ کرنے پر بات چیت کی.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@