ایرانی تیل کیخلاف پابندیاں ایشیا سمیت عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے

بیجنگ، 2 اکتوبر، ارنا – ہانگ کانگ کی "ساوتھ چائینہ" اخبار نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ایران کی تیل پابندیاں ایشیا اور دنیا کی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے.

اس اخبار نے منگل کے روز لکھا کہ واشنگٹن مختلف ایشیائی ممالک سمیت چین اور دنیا کے دوسرے ممالک کے لئے ایسے مسائل پیدا کر رہا ہے.
اس رپورٹ کے مطابق، ابھی صورتحال میں بعض تیل کمپنیاں بالخصوص ایشیائی اور چینی کمپنیاں امریکہ کی جانب سے ایران مخالف تیل پابندیوں کو نظرانداز کرکے ایرانی تیل خریدنے کو جاری رکھ رہی ہیں مگر کوئی شک نہیں ہے کہ ایسی پابندیاں دنیا کے لئے ایک خطرہ ہوسکتی ہے.
اس اخبار نے کہا کہ بعض ممالک پابندیوں سے گریز کرنے اور ڈالر کے بغیر ادائیگی کے مختلف طریقوں کے لئے کوشش کر رہے ہیں.
ساوتھ چائینہ نے لکھا کہ چین کے پاس پابندیوں کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مختلف طریقے موجود ہیں اور چینی تیل کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قومی کرنسی یوان کے ذریعہ تجارتی تعلقات قائم کرسکتی ہیں جیسی صورت میں پابندیاں کوئی اثر نہیں پڑیں گی.
بیجنگ میں "جوہای جنرونگ" تیل کمپنی اور "کونلون" بینک ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کر رہی ہیں.
اس اخبار نے پیش گوئی کیا کہ چین اپنے مختلف طریقوں کے ذریعہ ایران سے پابندیوں کے باوجود پانچ لاکھ بیرل تیل درآمد کرسکتی ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@