امریکہ کیساتھ از سرنو مذاکرات کرنے کا امکان نہیں ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، 2 اکتوبر، ارنا – ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے سے متعلق امریکی انتظامیہ کی خلاف ورزی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، جوہری معاہدے پر امریکہ کے ساتھ ازسرنو مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے گزشتہ روز امریکی جرنل 'نیویارکر' کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی.

انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان مستقبل تعلقات کے حوالے سے کہا کہ جوہری معاہدے کی دستاویز 2 صفحے نہیں بلکہ 150 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ جوہری معاہدے پر امریکہ کے ساتھ از سرنو مذاکرات کرنے کی گنجائش نہیں ہے.

انہوں نے ایک سوال، کہ کیا آپ سفارت کاری کے دروازوں کو بند دیکھتے ہیں، کے جواب میں کہا کہ ہم دھماکوں کے بعد امریکہ کے ساتھ بات چیت کے امکان کو مسترد نہیں کرتے ہیں لیکن ہمارے لیے بہت بہت اہم ہے کہ دوسرا فریق اپنے وعدوں پر قائم رہے.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@