امریکہ ایران کے خلاف پابندیاں لگانے میں کامیاب نہیں ہوگا: ایرانی اسپیکر

تہران،1اکتوبر،ارنا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف پابندیاں لگانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر'علی لاریجانی' نے آج بروز پیر ایران کی پارلیمنٹ کے زراعت، پانی اور قدرتی وسائل کمیشن کے اجلاس میں کہی۔ اس اجلاس میں ایرانی وزیر زراعت بھی شریک تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی صورتحال گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بدل گئی ہے اور ایسی صورتحال کبھی انقلاب اسلامی کے بعد دیکھائی نہیں دیتی تھی۔
لاریجانی نے مزید کہا کہ اگرچہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں سخت نوعیت کی ہیں لیکن وہ کبھی ایران پر پابندیان عائد کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ اس معاملے کو صحیح طور پر سمجھنے کےعلاوہ ملک کے نجی اور سرکاری شعبوں کی مکمل ہماہنگی کی ضروت ہے۔
انہوں اس بات پر زور دیا کہ امریکیوں کا یہ خیال جو ایران پر پابندی عائد کرنے کے ذریعے ہماری لوگوں کے ارادوں کو بدل دے سکتے ہیں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
لاریجانی نے اس بات کا اضافہ کیا کہ دنیا کے بہت سارے ممالک امریکہ کے ایسے طرز عمل کو نہیں مانتے ہیں۔


9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@