ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ بلوں کی منظوری قومی مفادات کے مفاد میں ہے: ایران

تہران، 1 اکتوبر، ارنا – ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ بلوں کی منظوری قومی مفادات کے مفاد میں ہے.

یہ بات 'بہرام قاسمی' نے آج بروز پیر گفتگو کرتے ہوئے کہی.

قاسمی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بین الحکومتی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) سے متعلقہ بلوں کو منظور کرنا قومی معیشت، قومی مفادات اور لوگوں کے مفادات کے لیے فائدہ مند ہے.

انہوں نے ایک سوال کے، کہ کیا شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی میزائل حملے امریکہ، صہیونی حکومت اور سعودی عرب کے لیے ایک سیاسی پیغام کا حامل ہے، جواب میں کہا کہ بے شک ایک ملک کی فوجی فورسز کی جانب سے کسی بھی اقدام سیاسی پیغام کا حامل ہوتا ہے.

انہوں نے بتایا کہ ایران گزشتہ کی طرح دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنی کوشش کو جارے رکھے گا.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@