جاپان کی ایرانی تیل درآمدات میں قابل قدر اضافہ

بیجنگ، 1 اکتوبر، ارنا – جاپان کی وزرات معیشت اور تجارت نے اعلان کردیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف تیل پابندیوں کے باوجود مسلسل پانچویں مہینے کے لئے جاپان کی ایرانی تیل درآمدات میں قابل قدر اضافہ ہوگیا ہے.

جاپان ٹائمز اخبار کے مطابق، جاپان کو ایرانی تیل درآمدات میں اگست مہینے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 65 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
جاپانی وزارت معیشت کے مطابق، اگست میں اس ملک نے اسلامی جمہوریہ ایران سے 33.9 لاکھ بیرل خام تیل درآمد کی ہے.
جاپان ٹائمز نے لکھا کہ جاپانی ریفائنریریز کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی تیل پابندیوں کے آغاز سے پہلے نومبر مہینے میں ایران سے زیادہ تیل درآمدات اور ذخیرہ کرنا متوقع ہے.
اس سے پہلے جاپان نے امریکہ سے اپنی ضروریات کے تحت ایرانی تیل پابندیوں پر شامل نہ ہونے کا مطالبہ کیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد اعلان کردیا کہ ایرانی خام تیل خرید کرنے والے ممالک کو 4 نومبر تک اپنی درآمدات کا خاتمہ کرنا چاہئیے ورنہ امریکی ثانوی پابندیوں پر شامل ہوں گے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@