ایران اور جرمن کے دیرینہ تعلقات باہمی تعاون کو مزید گہرے بنانے کیلیے سنہری موقع ہیں: روحانی

تہران، 1 اکتوبر، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور جرمن کے درمیان دیرینہ تعلقات علاقائی، بین الاقوامی اور دوطرفہ تعلقات کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرے بنانے کیلیے سنہری موقع ہے.

ایرانی صدر 'حسن روحانی' نے آج بروز پیر وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر 'والٹر اشٹاین مایر' کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کے قومی دن کی آمد پر مبارکباد پیش کی.

انہوں نے مزید کہا کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ مغربی ایشیا میں ایران کی اہم پوزیشن اور یورپ میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کی موثر پوزیشن اور عالمی چیلنجز کے پرامن حل کے لیے دونوں قوموں کے پختہ عزم نے عالمی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر ایک مناسب موقع فراہم کیا ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی توسیع کے ذریعے ان مواقع سے فائدہ اٹھ سکتے ہیں.

ایرانی صدر نے اپنے بیان کے اختتام میں جرمن صدر کی کامیابی اور سربلندی کے لیے دعا کر کے جرمنی کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@