ایرانی صدر کا انڈونیشیا میں خوفناک زلزلے پر اظہار ہمدردی

تہران، 1 اکتوبر، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے باعث سینکڑوں شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر اپنے انڈونیشیائی ہم منصب، قوم اور حکومت کے ساتھ اپنی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا.

ایرانی صدر "حسن روحانی" نے گزشتہ روز اپنے انڈونیشیائی ہم منصب "جوکو ویڈوڈو" کے نام ایک بیان میں کہا کہ خوفناک زلزلے کے سانحے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت انڈونیشیائی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہیں.
صدر روحانی نے اس زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی.
تفصیلات کے مطابق،انڈونیشیا کے شمالی علاقے میں 7 اعشاریہ 5 کی شدت کے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 830 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@