جوہری سرگرمیوں کا از سرنو آغاز کرنے کا آپشن اب بھی معتبر ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران،30 ستمبر،ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے پاس اپنی جوہری سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر از سر نو آغاز کرنے کا آپشن اب بھی معتبر ہے۔

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے دورہ نیویارک کے موقع پر امریکی چینل 'سی این بی سی' کے پروگرام Face the Nation میں گفتگو دیتے ہوئے کہی.
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنی جوہری سرگرمیوں کو دوبارہ آغاز نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کررہے اور جوہری معاہدے کے تحت ایرانی مفادات کو یقینی بنانے کے حوالے سے ان کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے رپورٹر کے پوچھے گئے سوال جس میں ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد ایران کی جوہری سرگرمیوں میں تبدیلی آنے کے حوالے سے پوچھا تھا کہا کہ ایران نے کبھی اس معاہدے کے اصولوں سے باہر کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔


9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@