ٹرمپ کی وجہ سے امریکہ دنیا میں اکیلا رہ گیا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران،30 ستمبر،ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر نے ایران کو اپنے حملون کا نشانہ بناکر امریکہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں اکیلا کردیا ہے۔

یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے 'سی این این' ٹی وی چینل کے نمائندے کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔
سی این این نمائندے 'فرید زکریا' نے ایران کو دنیا میں الگ کرنے اور اس پر پابندیاں لگانے کی درخواست کے حوالے سے پوچھا تھا جو اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کی طرف سے اٹھائی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتہ اقوام متحدہ کی 73 ویں جنرل اسمبلی میں شریک ہونے کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے جہاں دنیا کے دوسرے وزرائے خارجہ اور حکام سے ملاقات اور گفتگو کر رہے ہیں۔


9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@