سعودی عرب نے یمن میں سب سے بڑی تباہی انسانی رقم کردیا ہے: یمنی نمائندہ

تہران،30 ستمبر،ارنا۔ یمن دفتر خارجہ کے ایک نمائندے نے یمن بحران کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ کے دعوؤں کے رد عمل میں کہا کہ سعودی عرب نے اس ملک میں سب سے بڑی انسانی تباہی رقم کردیا ہے۔

یہ بات یمنی وزارت خارجہ کے ایک نمائندے نے اپنی نام لئے بغیر کہی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سعودی وزیر خارجہ 'عادل الجبیر' کے دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے لئے سعودی عرب کی طرف سے 13 ارب ڈالرکی مالی معاونت کا دعوی ٹھیک اسی وقت کہ اس ملک کو اپنے حملون کا نشانہ بناتا ہے صرف عالمی برادری کو دھوکہ دینے کی غرض سے ہوتا ہے۔
یمنی نمائندے نے کہا کہ ان بیانات کا اظہار صرف یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم، تباہی اور نہتے لوگون کی قتل کو چھپانے کے مقصد سے پیش کی جاتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@