ایرانی صوبے کرمانشاہ سے ایک ارب ڈالر سے زائد مصنوعات کی بیرون ملک برآمدات

کرمانشاہ، 30ستمبر، ارنا – ایرانی صوبے کرمانشاہ کے کسٹمز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ رواں سال کے 6 مہینے کے دوران اس صوبے کے کسٹمز اور منڈیوں سے ایک ارب اور 396کرور اور 688 لاکھ اور 510 ڈالر مصنوعات برآمد کی گئی ہیں.

یہ بات 'خلیل حیدری' نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس صوبے نے رواں سال کے 6 مہینے کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد مصنوعات کو برآمد کیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 53 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
حیدری نے کہا کہ ایرانی مغربی علاقے کرمانشاہ، خسروی، پرویزخان اور پاوہ کے کسٹمز کے ذریعہ 662 کرور اور 916لاکھ اور 682 ڈالر مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کرمانشاہ کے دوسرے کسٹمز سے 733 کرور اور 751 لاکھ اور 819 ڈالر مصنوعات برآمد کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 52 فیصد زیادہ ہیں.
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے چھ مہینوں کے دوران صوبے کرمانشاہ کے کسٹمز کے ذریعہ 34 ممالک بالخصوص عراق کو اس صوبے کی مصنوعات کی برآمدات کی گئیں ہیں.


9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@