ایران اور روس قومی کرنسیوں کے ذریعے تجارت کو شروع کریں: روسی پارلیمنٹینر

ماسکو، 30 ستمبر، ارنا - روسی پارلیمنٹ کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن نے کہا ہے کہ ایران اور روس مغربی پابندیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے اپنی قومی کرنسیوں کیساتھ تجارت کو شروع کریں.

یہ بات روسی صوبے استراخان کے سابق گورنر 'الیگزینڈر جاکلین' نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے بتایا کہ قومی کرنسیوں کے ذریعے لین دین کرنا پابندیوں کے ﺩﺑﺎﺅ ﮐﯽ ﺳﻄﺢ ﮐﻮ ﮐﻢ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ اور یہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہے.
روسی عہدیدار نے ایران کے شمالی علاقوں اور استراخان کے تاجروں کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روان سال کے پہلے 6 مہینوں میں ایران اور استرخان کے درمیان تجارتی تعلقات کی شرح میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
الیگزینڈر جاکلین نے کہا کہ روسی صوبے استراخان میں160 سے زائد کاروباری مراکز ایرانی سرمایہ کے ساتھ سرگرم عمل ہیں.
انہوں نے ایرانی عوام کی میہمان نوازی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایران سے بہت پسند ہے.
**9410
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@