ایران کے سامنے امریکہ کی مجموعی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے: جنرل صفوی

تہران، 30 ستمبر، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر کے معاون خصوصی اور مشیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی مجموعی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ان کا مقصد ہمارے ملک کی تباہی ہے.

یہ بات میجر جنرل ''سید یحییٰ رحیم صفوی'' نے اتوار کے روز ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف معیشتی اور نفسیاتی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست اور صہیونی حلقوں جیسے AIPAC امریکی صدر کی مجموعی پالیسیوں پر اثر پڑ رہا ہے.
جنرل صفوی نے کہا کہ ابھی صورتحال میں امریکہ کی اقتصادی، سیاسی اور فوجی طاقت میں کمی آ رہی ہے اور اس ملک کی یک طرفہ پالیسی ناکام ہوگی.
انہوں نے کہا کہ ہمارے 15 پڑوسی ممالک اقتصادی اور سیاسی اعلی صلاحیتیں رکھتے ہیں جو رہبر معظم کے بیانات کے مطابق پابندیوں کے مقابلہ کرنے کے لئے ان ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات ضروری ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@