سوئٹزرلینڈ ایران کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم

اراک، 30 ستمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی باہمی تعلقات بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بات "مارکوس لیتنز" نے اتوار کے روز ایرانی صوبے مرکزی کے شہر اراک کے دورے کے موقع پر کہی.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے اعلی صلاحیتیں موجود ہے۔
لیتنز نے کہا کہ ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کا مقصد تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اس ملک کی صلاحیتوں پر واقف ہونا ہے.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے سوئٹزرلینڈ کو 2017 میں 6.3 کروڑ ڈالر مصنوعات کی برآمد اور 54.5 کروڑ ڈالر درآمد کی ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@