مشرقی وسطی کے قیام امن کے لیے ایران کا  تعمیری کردار ہے: جاپان

بیجنگ، 30 ستمبر، ارنا ' جاپانی وزیر خارجہ کے مشیر اور جاپان میں مشرق وسطی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے مشرقی وسطی کے قیام امن کے لیے ایران کے تعمیری کردار کا حوالہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس انسٹی ٹیوٹ ایران کے ساتھ باہمی سائنسی تعاون کو مزید فروغ دے گا.

یہ بات 'آیکی تاکا سایکی' نے گزشتہ روز جاپان میں تعینات ایرانی سفیر 'مرتضی رحمانی موحد' کےساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایران اور جاپان کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی شہنشا اور ان کے عوام ایرانی ثقافت سے واقف ہیں اور ایران کے تاریخی ورثے جاپان کے مختلف میوزیمز اور تاریخی مقامات میں موجود ہیں.
اس موقع میں ایرانی سفیر نے جاپانی تہذیب اورعوام پر ایرانی قوم اور حکام کی دلچسبی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سالوں میں دونوں قوم کے درمیان باہمی قریبی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے.
ایرانی سفیر نے خطے میں ایران کی اہم پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سائنسی مرکز کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے کا خیرمقدم کیا.
**9410
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@