ایران عالمی امن کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرتا ہے: اقوام متحدہ

یزد، 30 ستمبر، ارنا – ایرانی دارالحکومت تہران میں تعینات اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کی سربراہ نے اس تنظیم کی ترقی پر ایران کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک عالمی امن اور مذاکرات کو فروغ میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے.

یہ بات "ماریا دوتنسکو" نے گزشتہ روز ایرانی صوبے یزد میں ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان تصویری اور تاریخی دستاویزات کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کی تخلیقات میں سے ایک 2001 میں بین التہذیب مکالمہ اور صدر روحانی کی جانب سے 2013 میں "تشدد اور انتہاپسندی کے خلاف دنیا" کا اجلاس ہے جو اقوام متحدہ ان کی حمایت کر رہا ہے.
دوتنسکو نے منعقدہ نمائش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (ارنا) اور ایرانی وزارت خارجہ کے درمیان باہمی تعاون کے ذریعہ انعقاد کیا گیا ہے جو اقوام متحدہ اور ایران کے درمیان 72 سالہ دیرینہ تعلقات کی علامت ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران سب سے پہلا ملک ہے جو 1950 میں اقوام متحدہ سے انفارمیشن سینٹر قائم کرنا چاہتا تھا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@