جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی، باہمی اعتماد کی کمزوری کا باعث بن گئی ہے: آسٹرین وزیر خارجہ

تہران،30 ستمبر، ارنا – آسٹریا کی خاتون وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کو چندفریقی مذاکرات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایٹمی سمجھوتے سے امریکی علیحدگی نے باہمی اعتماد کو کمزور کردیا ہے.

یہ بات 'کیرن کینیسل' نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 73 ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ہر چند اس اجلاس میں امریکہ کے نام کی طرف اشارہ نہیں کردیا لیکن جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکی علیحدگی کی تنقید کی.
انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ بین الاقوامی مذاکرات کا نتیجہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بارہا اس کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے.
کینیسل نے یمن کی بگرتی ہوئی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم یمنی عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر امدادوں کو مزید فروغ دینے پر تیار ہیں.
**9410
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@