یہ بات 'غلام حسین دہقانی' نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والے فلسطینی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں کی خلاف ورزی کے علاوہ متعدد جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے.
'غلام حسین دہقانی' نے فلسطینی نہتے عوام کے خلاف ناجائز صہیونی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے صہیونی مظالم کے روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا.
دہقانی نے صیہونی کی جانب سے فلسطین میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع، چوتھے جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور ان کے جنگی جرائم کو فلسطینی حکومت کے ساتھ قیام امن کے لیے اسرائیل کی ناراضگی کی علامت قرار دیا.
انہوں نے غرہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہروں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 170 فلسطینی شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کر دیا.
**9410
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@
فلسطینی مسئلے کا منصفانہ حل صیہونی قبضے کے خاتمے سے ہی ممکن ہے:نائب ایرانی وزیر خارجہ
29 ستمبر، 2018، 11:52 AM
News ID:
3649552
نیویارک، 29 ستمبر، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی اور قانونی امور نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا واحد منصفانہ حل فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کے خاتمے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے.