ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کی نیویارک میں ملاقات

نیویارک،24ستمبر،ارنا- یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

فدریکا موگرینی' یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے آج بروز پیر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی.
اس ملاقات میں دونوں نے ایران جوہری معاہدے اور اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 4+1 کے وزرائے خارجہ کی اجلاس کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا.
اس موقع پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایران کے جنوبی صوبے کے شہر اہواز کے حالیہ دشت گردانہ حملے پر ظریف کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا.
ظریف نے بھی اس حملے کو دہشتناک کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے ذمہ دار غیرملکی عناصر سے مالی معاونت حاصل کرتے ہیں.
نائب ایرانی وزیر خارجہ 'سید عباس عراقچی' اور یورپی یونین پالیسی چیف کی معاون 'ہلگا اشمیت' بھی اس ملاقات میں شریک ہیں.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے گزشتہ روز نیویارک پہنچ گئے ہیں.
صدر روحانی کے وفد میں ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف'، صدارتی چیف آف اسٹاف 'محمود واعظی'، نائب ایرانی صدر برائے سیاسی امور 'مجید تخت روانچی' اور نائب ایرانی وزیر خارجہ 'سید عباس عراقچی' بھی شامل ہیں.
روحانی اس دورے میں 'نیلسون منڈیلا' کی یاد سے متعلقہ امن اجلاس میں بھی تقریر کریں گے.

٭9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئےIrnaUrdu@