پاک، ایران پارلیمانی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے آمادہ ہیں: پاکستانی صوبائی اسپیکر

اسلام آباد، 24 ستمبر، ارنا - پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے.

یہ بات مشتاق غنی نے ارنا کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ پاک، ایران تعلقات کو وسعت دینے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلوں کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کہ صوبہ خیبر پختنخواہ کی اسمبلی ایرانی پارلیمنٹ اسمبلی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے اور بہت جلد ان کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ بھی کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دونوں ممالک سے سرمایہ کاروں کے تبادلوں کی اشد ضرورت ہے اور اس سے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہو گا.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@