24 ستمبر، 2018 4:25 PM
News Code: 3648807
0 Persons
چین کی اہوازکے دہشتگردی واقعے کی مذمت

بیجنگ، 24 ستمبر، ارنا – چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے صوبے خوزستان کے شہر اہواز کے دہشتگردی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا.

انہوں نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں اس دہشتگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین کسی دہشتگردی اقدام، کسی دہشتگردی گروپ کے ساتھ مخالفت کرتا ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ بین الاقوامی اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے دہشتگردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو فروغ دے.

تفصیلات کے مطابق، ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں ہفتہ کے روز ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ پر دہشتگردی حملے کے نتیجے میں کم سے کم 25 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن شہیدوں میں ایک 4 سالہ بچے بھی شامل ہے.

'الاحواز' دہشتگرد گروپ نے اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری کو قبول کرلیا ہے.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئےIrnaUrdu@