شام کی دفاعی ڈیٹرنس کو مزید مضبوط کریں گے: پیوٹن

دمشق، 24 ستمبر، ارنا – روسی صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کی دفاعی ڈیٹرنس کو مزید مضبوط کرکے اس ملک کو ایس 300 میزائل سپلائی کریں گے.

یہ بات 'ولادیمیر پیوٹن' نے پیر کے روز اپنے شامی ہم منصب 'بشار الاسد' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر پیوٹن نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست شامی شہر لاذقیہ میں روسی طیارے کی تباہی کی ذمہ دار ہے.
الاسد نے اپنے روسی ہم منصب کو اس طیارے اور ان کے عملے کی تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیا.
دونوں صدور نے شام میں تازہ ترین تبدیلیاں بالخصوص ادلب سے متعلقہ اتفاق پر تبادلہ خیال کئے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@