پاکستان اور ایران کے درمیان غیر تیل تجارت میں 20 فیصد اضافہ

اسلام آباد، 24 ستمبر، ارنا – پاکستان کی ایک اقتصادی ویب سائٹ نے اعلان کردیا کہ گزشتہ 6 مہینوں کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان غیر تیل تجارت کی شرح میں تقریبا 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

اس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ 6 مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان غیر تیل تجارت کا حجم 642 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے.

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تبادلوں میں اضافہ ہونا مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کی ترقی اور باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ دینے کی علامت ہے.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئےIrnaUrdu@