ایران کیساتھ دہشتگردوں کیخلاف ایک فرنٹ پر ہیں: عراق

بغداد، 24 ستمبر، ارنا – عراقی سپریم کورٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف ایک فرنٹ پر ہیں.

یہ بات 'ہمام حمودی' نے گزشتہ روز بغداد میں تعینات ایرانی سفیر 'ایرج مسجدی' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں حالیہ دہشتگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایسے اقدامات کے ذریعہ علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام کا پھیلانا چاہتا ہے.
حمودی نے کہا کہ امریکہ عرب قوم اور اسلامی جمہوریہ ایران میں بدامنی کے لئے مختلف سازشیں کر رہا ہے.
انہوں نے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بغداد تہران کے ساتھ دہشتگردی اور اجنبیوں کی سازشوں پر ایک راستے پر قدم چل رہے ہیں.
مسجدی نے بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانا ناگزیر ہے.
ایرانی سفیر نے عراق میں باہمی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عراقی سیاسی طاقتوں کے درمیان یکجہتی کے ساتھ صدارتی اور وزارت عظمی کے انتخابات کا انعقاد کئے جائیں گے.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی سفیر نے اتوار کے روز عراقی صدر 'فواد معصوم'، عراق کے نئے اور سابق اسپیکر 'محمد الحلبوسی اور سلیم الجبوری' کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@