اہواز کے حالیہ دہشتگردی حملے میں ملوث بعض فسادیوں کو گرفتار کیا گیا ہے: ایرانی وزیر انٹیلیجنس

اہواز، 24 ستمبر، ارنا – ایرانی وزیر انٹیلیجنس نے اہواز کے حالیہ دہشتگردی حملے میں ملوث بعض فسادیوں کو گرفتار کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے دہشتگردی اقدامات اسلامی جمہوریہ ایران اور صوبے خوزستان کے عوام کے مستحکم ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا ہے.

یہ بات 'سید محمود علوی' نے پیر کے روز ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں حالیہ دہشتگردی حملے کے شہید ہونے والوں کے جنازے کی تقریب کے موقع پر کہی.
انہوں نے کہا کہ مجرمین جان لیں کہ ایران اس وحشیانہ اقدام پر خاموش نہیں رہے گا.
یاد رہے کہ ہفتہ کے روز ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ کے موقع پر دہشتگردی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 25 فوجی اور غیرفوجی افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں.
بڑی تعداد ممالک کے اعلی حکام اور عالمی اہلکاروں نے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرکے اپنے دلی تعزیت کا اظہار کیا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@