تہران میں عالمی ایران پلاسٹ نمائش کا افتتاح، 15ممالک کی شرکت

تہران، 24 ستمبر، ارنا - 12 ویں بین الاقوامی ایران پلاسٹ نمائش کا آج بہ روز پیر 15 غیر ملکی کی کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ ایرانی وزیر تیل کی موجودگی میں تہران میں افتتاح کر دیا گیا.

تقصیلات کے مطابق اس بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب میں ایرانی وزیر تیل کے علاوہ نائب وزیر تیل اور ایران کی قومی پیٹرو کیمیکل کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی شریک ہیں.

اس نمائش کا عنوان " ملک کی پیٹرو کیمیکل اور پلاسٹک صنعت میں روزگار کے مواقع تلاش کرنا" ہے۔

اس نمائش میں جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، قبرص، بیلجیم، سربیا، تھائی لینڈ، یونان، بھارت، نیدرلینڈ، ترکی، چین، تائیوان اور جنوبی کوریا سمیت 15 ممالک سے نمائندگان شامل ہیں.

قابل ذکر ہے کہ ایران نے 13 غیرملکی ممالک بشمول عراق، آڈربائیجان، افغانستان، پاکستان، ترکمانستان، آرمینیا، ترکی، تیونس، کینیا، بھارت اور سری لنکا سے 230 تاجروں اور 15 اقتصادی وفود کو اس نمائش کی شرکت کے لیے دعوت دی ہے.

12ویں بین الاقوامی ایران پلاسٹ نمائش چوبیس سے ستائیس ستمبر تک تہران میں جاری رہے گی.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئےIrnaUrdu@