ایران میں قومی سوگ،اہواز میں دہشتگردی حملوں کے شہدا کے جنازے کا آغاز

تہران، 24 ستمبر، ارنا – ایران میں پیر کے روز قومی سوگ کے موقع پر جنوبی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں حالیہ دہشتگردی حملے کے نتیجے میں 25 شہید ہونے والوں کے جنازے کا آغاز لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں اس شہر سے آغاز ہوگیا.

اعلی حکومتی، عسکری اور دیگر شعبوں سے منسلک حکام اور شخصیات اہواز حملے کے شہدا کے جنازے میں شریک ہیں.
جنازے میں شریک سوگواروں اور شہریوں نے علاقائی اور غیرعلاقائی دہشتگردوں کی نفرت کے نعرے لگائے.
یاد رہے کہ ہفتہ کے روز ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ کے موقع پر دہشتگردی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 25 فوجی اور غیرفوجی افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں.
بڑی تعداد ممالک کے اعلی حکام اور عالمی اہلکاروں نے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرکے اپنے دلی تعزیت کا اظہار کیا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@