امریکی حکومت اوپیک تنظیم کو سیاسی بنانا چاہتی ہے: ایران

تہران، 24 ستمبر، ارنا - تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اویپک تنظیم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہاہے.

یہ بات 'حسین کاظم پور اردبیلی' نے الجیریا میں سی۔ این۔ بی۔ سی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت اوپیک تنظیم کو پالیسی بنانے کے لئے کوشش کر رہی ہے اور ان کا مقصد تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے ساتھ اپنے مفادات کو محفوظ کرنا ہے.
کاظم پور اردبیلی نے کہا کہ امریکیوں کے ایسے اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرے گا.
انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اگر ٹرمپ خاموش رہے تو تیل کی قیمتوں میں کمی لائے گی.
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ اوپیک کے دوسرے رکن ممالک پر پالیسی دباؤ قابل قبول نہیں ہے.
تفصیلات کے مطابق، تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے درمیان تیل کی فراہمی کو کم کرنے کے معاہدے کی نگرانی کی کمیٹی کے 10ویں اجلاس میں شرکت کے لئے الجیریا پر دورہ ہے.
سعودی عرب کی قیادت میں اس اجلاس جاری ہے جس میں 24 ممالک سمیٹ اسلامی جمہوریہ ایران شریک ہیں.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@