امریکی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالیں گے: ایرانی صدر

نیو یارک، 24 ستمبر، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی 73ویں جنرل اسمبلی امریکی کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالنے کیلیے ایک اچھا موقع ہے.

یہ بات حسن روحانی نے گزشتہ شام نیویارک کے ہوائے اڈے پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ اس اجلاس میں خطے اور دنیا پر ہماری پالیسیوں کی وضاحت کریں.

تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر روحانی کل بروز منگل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کر کے بین الاقوامی مسائل پر ایران کے مواقف اور خیالات کا اظہار کریں گے.

ایرانی صدر مملکت 'حسن روحانی' اتوار کے روز نیویارک کے دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی 73ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے.

تفصیلات کے مطابق، روحانی ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کی قیادت میں نیویارک روانہ ہوگئے.

صدر روحانی کے وفد میں ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف'، صدارتی چیف آف اسٹاف 'محمود واعظی'، نائب ایرانی صدر برائے سیاسی امور 'مجید تخت روانچی' اور نائب ایرانی وزیر خارجہ 'سید عباس عراقچی' بھی شامل ہیں.

روحانی اس دورے میں 'نیلسون منڈیلا' کی یاد سے متعلقہ امن اجلاس میں بھی تقریر کریں گے.

صدر مملکت نیویارک کے دورے میں میڈیائی اعلی حکام، خارجہ پالیسی کے ماہر افراد اور امریکہ میں اسلامی برادری کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

ایرانی صدر بدھ کے روز وطن واپس آجا‏ئیں گے.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئےIrnaUrdu@