امریکی وزارت خارجہ کی اہواز کے دہشتگردی حملے کی مذمت

تہران، 24 ستمبر، ارنا – امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایرانی جنوبی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس دردناک واقعے کے شہید ہونے والے کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ہیدر نورٹ نے گزشتہ رات اپنے اییک بیان میں الاحوازی گروپ کی جانب سے اہواز پر حالیہ وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی انتہا پسندی اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس المناک صورتحال میں ان کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ امریکہ کسی بھی دہشتگردی اقدام اور بے گناہ اور نہتے عوام کے قتل عام کے ساتھ مخالف اور ایسے حملوں کی مذمت کر رہا ہے.

تفصیلات کے مطابق، ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں ہفتہ کے روز ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ پر دہشتگردی حملے کے نتیجے میں کم سے کم 25 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں.

'الاحواز' دہشتگرد گروپ نے اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری کو قبول کرلیا ہے.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئےIrnaUrdu@