ایرانی صدر اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی میں شریک ہوں گے

تہران، 17 ستمبر، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' اقوام متحدہ کی 73ویں جنرل اسمبلی میں شریک ہوں گے جہاں وہ مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے.

یہ بات ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے پیر کے روز تہران میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر ملکی اور غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں ںے مزید کہا کہ صدر روحانی کے دورہ اقوام متحدہ میں اعلی سطح پر مختلف ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے ساتھ اچھے مواقع فراہم ہوں گے.
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے حوالے سے صدر اور وزیر خارجہ کے درمیان اختلافات کی باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے.
جب ان سے پوچھا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ اجلاس میں کونسے ایرانی عہدیدار شرکت کریں گے، تو انہوں ںے کہا کہ دفترخارجہ کے اعلی حکام اور متعلقہ ماہرین اس حوالے سے کام کررہے ہیں اور جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ایرانی عوام کے مفادات کے مطابق ہوگا.
274**
ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@