ایرانی کراٹے کھیلاڑی نے ورلڈ لیگ میں طلائی تمغہ حاصل کرلیا

تہران، 17 ستمبر، ارنا – ایرانی کھیلاڑی' سجاد گنج زاده' نے جرمنی میں منعقدہ ورلڈ لیگ کے مقابلوں کے فائنل مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کر لیا.

سجاد گنج زاده' نے آج بروز پیر جرمنی کے شہر برلن میں منعقدہ عالمی لیگ مقابلوں میں 84 کلوگرام کے زمرے میں اپنے آخری میچ میں جارجیا کے حریف کو چار ایک سے ہرا دیا.
یاد رہے کہ گزشتہ روز دو اور ایرانی کھیلاڑیوں نے'امیر مہدی زاده اور ذبیح الله پورشیب' نے آج بروز اتوار جرمنی میں منعقدہ عالمی لیگ مقابلوں میں درجہ بندی کے مرحلے میں بالترتیب 60 اور 84 کلوگرام کے زمروں میں قازقستان اور ترکی کے حریفوں کو شکست دے کر 2کانسی کے تمغے جیت لیے.
تفصیلات کے مطابق، 2018 ورلڈ کراٹے لیگ کا چھٹا مرحلہ جمعہ کے روز سے جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہو گیا ہے جس میں 72 ممالک سے 764 کھیلاڑی شریک ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@