روس کی بحیرہ کیسپیئن میں تیل و گیس کے پائپ لائن تعمیر کرنے کی تردید

ماسکو، 17 ستمبر، ارنا - روسی دفترخارجہ کے خصوصی سفیر نے اس بات کی تردید کی ہے کہ روس بحیرہ کیسپیئن میں تیل اور گیس کے پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر کام کررہا ہے.

روسی چینل ٹی وی سی کے مطابق، 'ایگور براتیچکوف' نے مزید بتایا کہ بحیرہ کیسپیئن میں گیس اور تیل پائپ لائن بچھانے کا کسے بھی منصوبہ پانچوں ساحلی ملکوں کے درمیان اتفاق رائے پر منحصر ہے.
بحیرہ کیسپیئن پر مذاکرات کرنے والے روسی وفد کے سربراہ نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ قازقستان میں بحیرہ کیسپیئن کے پانچ ممالک کے سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کے متفقہ اعلامیہ میں سمندر میں پائپ لائن بچھانے کے مسئلے کو بھی شامل کردیا گیا تھا.
روس کے خصوصی سفیر نے کہا کہ بحیرہ کیسپیئن کے لیگل کنونشن کے تحت اگر پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ عالمی معیار اور اقوانین کے مطابق ہو تو بحیرہ کیسپیئن کے ممالک اس منصوبے پر کام کرسکتے ہیں.
274**
ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@