ایران، شام کیساتھ معاشی تعاون کیلئے تیار ہے: ظریف

دمشق، 3 ستمبر، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ شامی قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور ہم شام کی تعمیرنو کیلئے باہمی معاشی تعاون کو بڑھانے پر بھی آمادہ ہیں.

یہ بات ''محمد جواد ظریف'' نے پیر کے روز دورہ دمشق کے موقع پر شامی وزیراعظم ''عماد خمیس'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ظریف نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ ایران جس طرح ان آٹھ سالوں میں داعش سمیت دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شامی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا تھا ویسے ہی شام کی تعمیرنو کے لئے بھی اس ملک کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا.
انہوں نے شام کی تعمیرنو اور ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی شعبوں کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا.
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی دارالحکومت میں آئندہ دنوں تک عالمی معاشی نمائش کا انعقاد ہوگا جس میں ایرانی تاجر اور معاشی شعبے سے تعلق رکھنے کاروباری افراد بھرپور انداز میں حصہ لیں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دمشق میں 60ویں بین الاقوامی معاشی نمائش کا انعقاد 6 ستمبر کو ہوگا جو 10 دن تک جاری رہے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@