امریکہ، فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کو نظرانداز نہیں کرسکتا: ایرانی مشیر

تہران، 3 ستمبر، ارنا - ایرانی اسپیکر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی ان کا جائز اور تسلیم شدہ حق ہے جس سے امریکہ انکار نہیں کرسکتا.

یہ بات ''حسین امیر عبداللہیان'' جو بین الاقوامی فلسطین کانگریس کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں، نے امریکہ کی جانب سے فلسطینی امداد کی بندش پر اپنے ردعمل میں کہی.
یاد رہے کہ امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بحالی کے لئے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کی مالی امداد مکمل طور پر ختم کر دی ہے.
اعلی ایرانی سفارتکار نے امریکہ کے اس اقدام کو ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینی قوم کے خلاف نیا سفاکانہ جرم قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کی صہیونی جرائم اور ظالم حکمرانوں کی مسلسل پشت پناہی سے 50 لاکھ نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے.
امیر عبداللہیان نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ امریکہ انسانیت اور انسانی حقوق کے خلاف اپنے اقدامات منفی اثرات سے ہوشیار رہے.
ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم ثابت قدمی کے ساتھ اپنے حقوق کے مکمل حصول تک مزاحمت کو جاری رکھے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@