اوآنا تنظیم کے 43ویں اجلاس کا اختتام ہوگیا

تہران، 3 ستمبر، ارنا - ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) کی میزبانی میں ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے ہونے والے 43ویں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اختتام ہوگیا جبکہ ارنا نے اس کی آئندہ صدارت سنبھالنے پر آمادگی کا اظہار کیا.

تفصیلات کے مطابق، ارنا نیوز ایجنسی نے اوآنا تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کی.
اس اجلاس میں جنوبی کوریا نے اوآنا تنظیم کی نئی صدارت سنبھال کی.
اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی خبررساں ادارے (ارنا) نے اس تنظیم کی آئندہ صدارت سنبھالنے کی آمادگی کا اظہار کیا جس کا شرکاء نے خیرمقدم کیا.
ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA)کے رکن ممالک سمیت عمان، قطر، منگولیا، قازقستان، جمہوریہ آذربائیجان، جنوبی کوریا، جاپان، ویت نام، انڈونیشیا، ترکی، ملائیشیا، چین، عراق اور شام کی نیوز ایجنسیوں کے سربراہوں اس اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں.
اس اجلاس میں اوآنا تنظیم کے اراکین اور رکن خبر رساں اداروں کے سربراہان، نائب صدر، سنیئر ڈائریکٹرز اور ایڈیٹرز شریک تھے.
43ویں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 18 نیوز ایجنسیوں کے اعلی حکام بشمول روس، جمہوریہ آذربائیجان، چین، قطر، ترکی، سلطنت عمان، منگولیا، جنوبی کوریا، قازقستان، جاپان، ویت نام، انڈونیشیا، ملائیشیا، عراق، شام، لبنان اور بلغاریہ شریک تھے.
ارنا نیوز ایجنسی اور دیگر ایرانی خبر رساں ادارہ مہر بھی اس اجلاس میں شریک تھے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@