ایرانی صدر جنوبی پارس میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے

بوشہر، 3 ستمبر، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی کل بروز منگل ملک کے توانائی علاقے جنوبی پارس کا دورہ کریں گے جہاں ان کی موجودگی میں مختلف منصوبوں کا افتتاح متوقع ہے.

یہ بات ایرانی کے جنوبی صوبے بوشہر کے گورنر عبدالکریم گراوند نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ اس دورے کے موقع پر مرجان پیٹررو کیمیکل پلانٹس سمیت داماوند پیٹررو کیمیکل پلانٹ کے فیز 1 اور پردیس پیٹررو کیمیکل پلانٹ کے تیسرے فیز کو آپریٹنل کیا جائے گا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خیلجی تعاون معاہدے کے تحت جنوبی علاقوں میں تیل کے ذخائر سے تیل کی گیسوں کو جمع کیا جائے گا.

انہوں نے بتایا کہ اس دورے کے موقع پر آخری روز ایرانی صدر حسن روحانی بوشہر کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر کسی اجتماع اور تقریب میں شریک نہیں ہوں گے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@