اوآنا گول میز کانفرنس میں سربراہ ارنا نیوز ایجنسی کا خطاب

تہران، 3 ستمبر، ارنا - ایران کی قومی نیوز ایجنسی (IRNA) کے سربراہ نے ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کی گول میز کانفرنس میں اوآنا کو پیشہ وارانہ اتحاد بنانے کے موضوع پر خطاب کیا.

''سید ضیاء ہاشمی'' نے اس موقع پر اوآنا تنظیم کو کس طرح پروفیشنل اتحاد بنانے کے طریقے پر گفتگو کی اور کہا کہ آج کی دنیا میں یکطرفہ اقدامات کی روایات اپنی حیثیت کھوچکی ہیں اور ایسا رویہ آج تنہائی کا شکار ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ذرائع ابلاغ کی دنیا میں بھی ہمیں یکطرفہ اقدامات کا سامنا ہے، شاید کچھ عرصے پہلے تک میڈیا پر عالمی سامراج اور مخصوص طاقتور ممالک کا انحصار ہوتا مگر آج اس صورتحال میں تبدیلی آچکی ہے.

ارنا چیف نے کہا کہ آج دنیا کے مختلف علاقوں میں چندفریقی عمل کو پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور مختلف میڈیا نے اجتماعی تعاون کے ذریعے مشترکہ اتحاد کے قیام عمل میں لایا ہے جس کے ذریعے سے میڈیا کی دنیا پر مخصوص ممالک کے انحصار کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ذرائع ابلاغ کی دنیا پر مخصوص ممالک کی اجارہ داری کا مقابلہ کرنے کے لئے ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کا کردار اہم ہے، یہ ایک موثر اتحاد بن کر ابھر سکتی ہے اور اس کے ذریعے دنیا میں آزاد معلومات اور ذرائع ابلاغ کی فراہمی کے لئے تعمیری اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں.

سید ضیاء ہاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ اوآنا تنظیم کے اراکین کے ساتھ مل کر اس تنظیم کو موثر بنادیں گے تاہم اس مقصد کے لئے تنظیم کے منشور کی نظرثانی، پیشہ وارانہ اقدامات میں بہتری لانے اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اوآنا دیگر ممالک کے لئے مثالی تنظیم بن سکتی ہے جس سے وہ ممالک بھی شفاف اقدامات اور خطے میں میڈیا کے شعبے میں پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے لئے قدم اٹھاسکیں.

سید ضیاء ہاشمی نے اراکین اوآنا تنظیم پر زور دیا کہ وہ ادارے کو ایک مضبوط اتحاد بنانے کے لئے مواصلاتی نظام کو بہتر بنائیں اور رکن ممالک کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں کا انعقاد کریں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@