3 ستمبر، 2018 1:20 PM
News Code: 3645573
0 Persons
دہشتگردوں کو ادلب سے نکلنا ہوگا: ظریف

دمشق، 3 ستمبر، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے مرحلے سے گزر رہا ہے لہذا دہشتگرد عناصر بالخصوص تحریر الشام کے دہشتگرد ادلب سے نکل جائیں.

یہ بات ''محمد جواد ظریف'' نے شام کے ایک روزہ دورے پر دمشق پہنچنے کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیم تحریر الشام جس کا پرانا نام النصرہ فرنٹ ہے، کے عناصر کو شامی علاقے ادلب سے نکلنا ہوگا.
ظریف نے مزید کہا کہ انتہاپسند اور دہشتگردوں کے خلاف مزاحمتی فرنٹ کی حالیہ فتوحات کے بعد شام اب تعمیر نو کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور اس کے اتحادی بھی اس مقصد کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے.
انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعہ کو تہران میں سہ فریقی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شام میں تحریر الشام کے دہشتگرد اور انتہاپسند عناصر کا کس طرح نمٹنے پر بات چیت ہوگی.
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شام میں انسانی امداد کی ترسیل اور پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے کہ اور اس حوالے سے پڑوسی ممالک کا کردار بھی اہم ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@